کشیدگی کے باوجود پاکستان سے مذاکرات کا دروزاہ بند نہیں کرنا چاہتے بھارتی وزیر خارجہ

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کئی خطوں کیلئے اہمیت کےحامل ہیں اور کچھ عناصردونوں ممالک کےدرمیان خوشگوارتعلقات نہیں چاہتے


ویب ڈیسک August 14, 2013
تنازعات کا حل مذاکرات کے زریعے ہی ممکن ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، بھارتی وزیرخارجہ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے پاکستان کے حوالے سے دہرا معیار اختیار کر رکھا ہے ایک جانب موصوف پاکستان سے تعلقات بہتررکھنے کی باتیں کررہے ہیں تو دوسری طرف پارلیمنٹ میں پاکستان کےخلاف قرارداد لانے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نےکہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان سے کشیدگی کے باوجود مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہتا، تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کئی خطوں کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات نہیں چاہتے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کو ابھی تک نہیں بھولا ،انہوں نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید سے متعلق ثبوت پاکستان کو دیئے جا چکے ہیں اور آئندہ ہونے والے مذاکرات میں بھی حافظ سعید کا معاملہ ضرور اٹھایا جائے گا لہٰذا پاکستان کو حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی، دوسری جانب بھارت کے پارلیمانی امور کے وزیر راجیو شکلا نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خورشید پاکستان کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں