پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

ترقی پانے والوں میں 29 آرمی افسران اور 11 ڈاکٹرز شامل ہیں، آئی ایس پی آر

ترقی پانے والوں میں 29 آرمی افسران اور 11 ڈاکٹرز شامل ہیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے جن میں 29 فوجی افسران اور 11 ڈاکٹرز شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں 29 آرمی افسران اور 11 ڈاکٹرز شامل ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر ظفر اقبال مروت، بریگیڈیئر شاکرللہ خٹک، بریگیڈئیر محمد اویس دستگیر، بریگیڈیئر عامر نوید، بریگیڈیئر اعجاز مرزا، بریگیڈیئر تبسم حبیب، بریگیڈیئر محمد شجاع انور، بریگیڈیئر دلاور خان، بریگیڈیئر سرفراز احمد، بریگیڈیئر کامران ستی، بریگیڈیئر کاشف ظفر اور بریگیڈیئر خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریگیڈیئر عامر اکرم، بریگیڈیئر شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور برگیڈیئر محمد افشین اقبال کی بھی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد علیم، بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرت رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ ، بریگیڈیئر فرخ سعید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔
Load Next Story