نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا


ویب ڈیسک April 03, 2019
وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا، فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں پوچھا جب کہ وزیراعظم نےمناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب سے پاکستان بنا ہے نیا سیاحتی مقام نہیں بنا، وزیراعظم عمران خان

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے اس لیے نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی اور موجودہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جاے گا تاکہ زیادہ افراد مستفید ہو سکیں جب کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون اور پیشکش حوصلہ افزا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |