جب سے پاکستان بنا ہے نیا سیاحتی مقام نہیں بنا وزیراعظم عمران خان

ہماری اشرافیہ کو علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت مقامات ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک April 04, 2019
پاکستان میں اب بھی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دیکھے نہیں گئے، عمران خان. فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستان بنا ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا جب کہ ملک کی اشرافیہ کو علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنے خوبصورت مقامات ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ٹورازم سمٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب تک پوری دنیاکی سیاحت کرچکا ہوں لیکن ساحلی سیاحت شایدہی کسی ملک میں پاکستان جیسی ہو، شمالی علاقہ جات جیسےخوبصورت سیاحتی مقامات کہیں نہیں دیکھے، میرا باہر سے جو بھی دوست ایک بار شمالی علاقہ جات آیا، وہ بار بار آنے کا کہتا ہے، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیاحت ختم ہو گئی تھی، لیکن اب ان علاقوں میں واقع ہوٹلوں میں جگہ بھی نہیں ملتی، اور وہاں سیاحت کے لئے آنے والے بیشتر افراد کا تعلق دیگر ممالک سے ہوتا ہے، امریکا اور یورپ سے پاکستانی ناردرن ایریازسیاحت کے لیےآتے ہیں جب کہ ہمارے ملک کی اشرافیہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک چلی جاتی ہے، انہیں علم ہی نہیں کہ پاکستان میں کتنےخوبصورت مقامات ہیں، پاکستانیوں کو اپنے سیاحتی مقامات کی سیر کرنی چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے نیاسیاحتی مقام نہیں بنا، پاکستان میں اب بھی ایسے سیاحتی مقامات ہیں جو اب تک دیکھے نہیں گئے، پاکستان میں 100 نتھیا گلی ہیں جنہیں سیاحت کے لئے کھولا جاسکتا ہے، بلوچستان کی ساحلی پٹی کے ساتھ بہت اچھی سیاحت ہو سکتی ہے، سیاحت میں سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ منافع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |