بھارت میں افراط زر کی شرح 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی
ہول سیل پرائس انڈیکس میں جولائی کے دوران سال بہ سال 5.79 فیصد اضافہ ہوا
بھارت میں روپے کی قدر گرنے سے درآمدی لاگت بڑھنے کے باعث افراط زر کی شرح گزشتہ ماہ 6 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔
گزشتہ روز جاری اعدادوشمار کے مطابق ہول سیل پرائس انڈیکس میں جولائی کے دوران سال بہ سال 5.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون میں یہ اضافہ 4.86 فیصد تک محدود تھا، جولائی کا انفلیشن ریٹ ماہرین کی جانب سے ظاہر کردہ 5 فیصد کی توقع سے کہیں زیادہ ہے۔
افراط زر بڑھنے کی بڑی وجہ ڈالر کے مقابل بھارتی روپے کی قدر میں کمی کے باعث فیول اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ بھارتی وزارت تجارت کے مطابق جولائی میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 9.74 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیاسی طور پر حساس پیاز کی قیمت 145 فیصد بڑھی۔