بھارتی کوچ تشار اروٹھے کی ضمانت پر رہائی

پولیس نے سابق کوچ کو آئی پی ایل میچ پر جوا کھلانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔


Sports Desk April 04, 2019
پولیس نے سابق کوچ کو آئی پی ایل میچ پر جوا کھلانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے سابق ویمنز کوچ تشاراروٹھے کی ضمانت ہوگئی۔

پولیس نے تشار اروٹھے کے بیٹے کے کیفے پرچھاپا مارا جہاں سے 18 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جس میں اروٹھے بھی شامل تھے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ تو صرف اپنے بیٹے کے کیفے پر گئے تھے، ان کا جوئے کے حوالے سے کسی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کو میرے موبائل پر جوئے سے متعلق ایپ بھی نہیں ملی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جب کسی کی زیر ملکیت جگہ پر جوا ہورہا ہو تو پھر وہ بھی مجرموں میں شامل ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں