آفریدی نے اپنے نام پر بننے والی فلم سے نازیبا مناظر ہٹانے کا مطالبہ کردیا

میں نے اپنے نام سے فلم کی اجازت بچوں کو صحتمندانہ تفریح کی خاطردی تھی، شاہد آفریدی


AFP August 15, 2013
میں نے اپنے نام سے فلم کی اجازت بچوں کو صحتمندانہ تفریح کی خاطردی تھی، شاہد آفریدی فوٹو: فائل

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے نام سے بننے والی فلم میں نازیبا مناظر پر اعتراض کردیا۔

معروف ایکٹر ہمایوں سعید نے 'میں ہوں آفریدی' کے نام سے ایک فلم بنائی جس میں ایک لڑکے کو اپنے ہیرو شاہد آفریدی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس فلم کے ایک سین میں ہیرو کے ایک نائٹ کلب میں چند نازیبا سین ہیں، آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے انھیں فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے نام سے فلم کی اجازت بچوں کو صحتمندانہ تفریح کی خاطر دی تھی، اس قسم کے مناظر سے برا اثر پڑے گا، ویسے بھی یہ فلم میرے متعلق نہیں اور نہ ہی میں اس میں کام کررہا ہوں۔ واضح رہے کہ اسٹار آل راؤنڈر فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں اور نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔