بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 2 پاکستانی شہری رہا کردیئے

دونوں شہریوں کی رہائی میں پاکستانی سفارتخانے نے اہم کردارادا کیا، سفارتی ذرائع


ویب ڈیسک April 04, 2019

بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 2 پاکستانی شہریوں کو رہا کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت نے سزائیں مکمل کرنے والے 2 پاکستانی محمد شریف اورمحمد حنیف کورہا کردیا۔ دونوں کو کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ رہا کئے گئے محمد شریف کا تعلق بہاولنگر جبکہ محمد حنیف کراچی کا رہائشی ہے۔

Pak citizen release from india

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شہریوں کی رہائی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردارادا کیا۔ پاکستان کی طرف سے رواں ماہ 300 بھارتی ماہی گیروں کو 3 مراحل میں رہا کئے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں