کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی نواب شاہ میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

شہر میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 04, 2019
شہر میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو: فائل

سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے نتیجے میں نواب شاہ میں 46 اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے باعث نواب شاہ میں 46 اور حیدرآباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، حیدرآباد میں رواں سال کا سب سے زیادہ گرم ترین دن ہے اور شہر میں شدید گرمی اور حبس کی لہر جاری ہے جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پڈعیدن میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 41 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، لو کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں جب کہ مزدوروں کو گندم کی کٹائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلا ضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں