اسحاق ڈارکوکنٹریکٹ پروزیرخزانہ رکھنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

حکومت کے پاس اسحاق ڈار کے معاشی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے، قراداد کا متن


ویب ڈیسک April 04, 2019
اسحاق ڈار( ن) لیگ کے دور حکومت میں ڈالرکو111 روپے سے 98روپے تک لائے تھے، قرار داد کا متن: فوٹو: فائل

اسحاق ڈارکو کنٹریکٹ پر وزیرخزانہ رکھنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویزبٹ نے اسحاق ڈار کو کنٹریکٹ پر وزیر خزانہ رکھنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو حالیہ معاشی بحران سے نکالنا وزیرخزانہ اسد عمرکے بس کی بات نہیں رہی، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کو لکھ کردے دیا ہے کہ ڈالر169 روپے تک لے جایا جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی کسی حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل عوام پر مہنگائی مسلط کردی ہے۔ پہلی مرتبہ ڈالر142 اورسونا 72 ہزار فی تولہ ہوا ہے، لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کنٹریکٹ پر رکھا جائے۔

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ اسحاق ڈار اس کی پیشکش حکومت کو کرچکے ہیں، اگر پاکستان کی معاشی صورتحال یہی رہی تو 2021 تک ملکی قرض 35948 ارب تک پہنچ جائے گا، اس سے بہتر ہے کہ حکومت اسحاق ڈار کی آفر کو فی الفور قبول کرے۔ حکومت کے پاس اسحاق ڈار کے معاشی تجربات سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے۔ اسحاق ڈار( ن) لیگ کے دور حکومت میں ڈالر کو 111 روپے سے 98 روپے تک لائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں