بلاول کی آمد پر ٹریفک جام7تھانیداروں سمیت 10 اہلکار معطل

ٹریفک جام اورغیرمناسب انتظامات پرایس ایس پی حیدرآباد نے7 ایس ایچ...


Numainda Express August 26, 2012
4 ڈی ایس پیز کو ڈیوٹیوں سے فارغ کرکے ڈی آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت فوٹو: پی پی آئی/ فائل

NAKALI: صدر پاکستان کے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوابشاہ روانگی کے دوران ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے، ٹریفک جام اور غیر مناسب انتظامات پر ایس ایس پی حیدرآباد نے 7 ایس ایچ اوز،3 ٹریفک سیکشن آفیسرز اور ڈی آئی بی انچارج کو معطل جبکہ 4 ڈی ایس پیز کو ڈیوٹیوں سے فارغ کرکے ڈی آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو اپنے غیر ملکی دوستوں کے ہمراہ ٹنڈو محمد خان میں واقع ایک شوگر مل کے دورے کے بعد واپس نوابشاہ جا رہے تھے کہ ان کی آمد سے قبل ایس ایس پی حیدرآباد پیر فرید جان سرہندی نے سیکیورٹی چیکنگ کے لیے پورے علاقے کا دورہ کیا اس کے دوران کئی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے مقررہ مقامات پر موجود نہ تھے جبکہ ہالا ناکہ سمیت کئی مقامات پر ٹریفک بھی جام تھا، جس پر ایس ایس پی حیدرآباد نے فوری طور پر ہٹڑی، بھٹائی نگر، نسیم نگر، بلدیہ، ٹنڈو یوسف، ہوسڑی اور سیری تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا جبکہ ٹریفک جام ہونے پر ٹریفک سیکشن قاسم آباد، لطیف آباد اور بلدیہ کے سیکشن آفیسرز کو معطل کردیا۔ ایس ایس پی نے سیکیورٹی احکامات پر عمل درآمد نہ کرانے پر ڈی آئی بی انچارج عمران رشید کو ہٹاکر ان کی جگہ رانا شفیق کو نیا انچارج بھی مقرر کر دیا ہے۔

دوسری جانب اپنے مقررہ مقامات پر عدم موجودگی پر ایس ایس پی نے چھلگری، بلدیہ، قاسم آباد اور سائیٹ سب ڈویژن کے ڈی ایس پیز کو بھی ان کی ڈیوٹیوں سے فارغ کرکے انہیں ڈی آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک معطل پولیس افسر نے ایکسپریس کو بتایاکہ پولیس کی بلیو بُک کے مطابق وی وی آئی پی پروٹوکول صرف صدر مملکت، وزیر اعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس پاکستان یا ان غیر ملکی افراد کو دیا جاتا ہے جنہیں حکومت پاکستان وی وی آئی پی کا درجہ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں