پی سی بی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پی ایس ایل کا ریکارڈ پبلک کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی


ویب ڈیسک April 04, 2019
تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پی ایس ایل کا ریکارڈ پبلک کرنے کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پی ایس ایل کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے پی ایس ایل کا ریکارڈ پبلک کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کو تین ہفتوں میں ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم کرکٹ بورڈ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو ہوا میں اُڑا دیا جب کہ احسان مانی کرکٹ بورڈ کی پچھلی کرپشن کو چُھپا رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاکستانی کرکٹ کو کرپٹ مافیا نے دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے، پی ایس ایل کی کرپشن کو چُھپانا احسان مانی اور نجم سیٹھی کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نےموقف سننے کے بعد درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس عائشہ اے ملک 5 اپریل کو درخواست پر سماعت کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ساجد محمود سیٹھی درخواست پر سماعت سے معذرت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں