شمیم الرحمن کی شخصیت صحافیو ں کیلیے رول ماڈل ہےشرجیل میمن

سینئر صحافی مرحوم شمیم الرحمن کی تمام تحریروں کو کتاب کی صورت میں شائع کیا جائے گا، جی ایم جمالی.

صحافت کے مقدس پیشے میں اپنی ساکھ اپنے کردار سے منوائی، وزیر اطلاعات سندھ۔ (فوٹو : ایکسپریس)

MANGLAORE:
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرحوم شمیم الرحمان کا صحافتی کردار پورے پاکستان کے صحافیوں کیلیے رول ماڈل ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے دفتر میں منعقدہ سینئر صحافی شمیم الرحمن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں کیا ، تعزیتی ریفرنس سے کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی، پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف، سینئر صحافیوں طاہر نجمی، ظفر عباس، مظہر عباس، حبیب خان غوری، حسن عباس، سعید سربازی، آفتاب سید، سرفراز احمد ودیگر نے خطاب کیا۔


ریفرنس کے موقع پر صدر کے یو جے جی ایم جمالی نے اعلان کیا کہ سینئر صحافی مرحوم شمیم الرحمن کی تمام تحریروں کو کتاب کی صورت میں شائع کیا جائے گا، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کے یو جے کے آفس کے اوپر منزل پر شمیم الرحمن لائبریری کے قیام کا اعلان کیا اور فوری طور پر تعمیر کی یقین دہانی کرائی، انھوں نے کہا کہ مذکورہ لائبریری سے تمام صحافی استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ شمیم الرحمن کی صحافتی ساکھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، انھوں نے صحافت کے مقدس پیشے میں اپنی ساکھ اپنے کردار سے منوائی جب اُن کے انتقال کی خبر پہنچی تو ایسا محسوس ہوا کہ پیپلز پارٹی کے خاندان کا ایک فرد ہم سے جدا ہوگیا ہے۔
Load Next Story