فیصل آباد سینٹرل جیل پر حملے کے خطرے کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ

حساس اداروں کے اہلکاروں نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔


ویب ڈیسک August 15, 2013
پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ شروع کر دی ہے۔

خفیہ اداروں کو سینٹرل جیل پر حملے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس کے بعد سینٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام الحق کے مطابق خفیہ اداروں کو رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے جیل پر حملہ کر کے سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور جی ایچ کیو پر حملوں میں ملوث گرفتار کئے گئے ملزمان کو چھڑانے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

رپورٹ موصول ہونے کے بعد سینٹرل جیل کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور جیل کے اندر اور باہر رینجرز کے 120 اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، پولیس اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران سینٹرل جیل کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں، اس کے علاوہ پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی چیکنگ شروع کر دی ہے، حساس اداروں کے اہلکاروں نے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کر کے مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔