مٹھی سیاحوں کی پک اپ الٹ گئی 3افراد جاں بحق12زخمی

ایک کی حالت تشویشناک ، حادثہ کلوئی روڈ پر پیش آیا، متاثرین تھرپارکر میں بارشوں کے بعد تفریح کے لیے آئے تھے

ٹھٹھہ کے شہر جاتی سے گھومنے آنے والوں کی تیز رفتار پک اپ مٹھی کلوئی روڈ پر بھوجا سر اسٹاپ پر الٹ گئی. فوٹو: فائل

ٹھٹھہ سے تھرپارکر گھومنے آنے والوں کی گاڑی کو مٹھی کلوئی روڈ پر حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 12 شدید زخمی ہوگئے۔

سول اسپتال مٹھی داخل، تھرپارکر میں بارشوں کے بعد ٹھٹھہ کے شہر جاتی سے گھومنے آنے والوں کی تیز رفتار پک اپ مٹھی کلوئی روڈ پر بھوجا سر اسٹاپ پر الٹ گئی، جس کے باعث 3 افراد 35سالہ حیدر علی ماندھریو، 24 سالہ مراد علی اور 35 سالہ پٹیل لوڈھو موقعے پر ہی جاں بحق جبکہ 12 افراد اللہ بخش، نبی بخش، گل حاجی محمد، اعجاز علی، کریم بخش، علی بخش ودیگر زخمی ہوگئے۔




زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال مٹھی پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں ایک نوجوان غلام محمد ملاح کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پ پ ایم پی اے ڈاکٹر مہیش ملانی بھی سول اسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہتر علاج کی ہدایت کی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد اپنے آبائی گاؤں بھیج دی گئیں۔
Load Next Story