میرپورخاص انتظامیہ نے سیلابی پانی پران ندی میں چھوڑ دیا
پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ،جھڈو اور گرد و نواح کے دیہات کو خطرہ
SHANGHAI:
میرپورخاص کی انتظامیہ کی جانب سے ایم ایم ڈی ڈرین میں کٹ لگا کر سیلابی پانی پران ندی میں چھوڑے جانے کی وجہ سے جھڈو اور گردو نواح کے درجنوں دیہات کے ڈوبنے کا خطرہ۔
ایم ایم ڈی کا پانی پران ندی میں آنے سے پران ندی میں پانی کے لیول میں تیزی سے اضافہ ہونے سے جھڈو اور اردگرد کی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
2011 کی تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے خوفزدہ جھڈو کے شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر آب پاشی، کمشنر میرپورخاص ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ پران ندی میں ایم ایم ڈی ڈرین کا برساتی پانی چھوڑا جانا بند کیا جائے اور جھڈو میں پران ندی میں پانی کی روانی میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں۔