بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزمان گرفتار
ان ملزمان کو کسی فراڈ کے حوالے سے جاننے والے افراد ائیرپورٹ پولیس سے رابطہ کریں
ISLAMABAD:
ایئرپورٹ پولیس نے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے اور نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے نوسر باز گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس کے مطابق ایئرپورٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کے 3 کارندوں عرفان، ارشد اور یاسر بشیر کو گرفتار کرلیا۔ ایئر پورٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب اور سندھ کے کئی شہروں میں جعل سازی کرنے کے بعد کراچی میں روپوش تھے۔
ملزمان نے اعتراف کیا تھا کہ وہ معصوم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے اور نوکری کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی AKK-456 پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
ایئر پورٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،عوام الناس سے اپیل ہے کہ ان ملزمان کو کسی فراڈ کے حوالے سے جانتے ہوں تو ائیرپورٹ پولیس سے رابطہ کریں۔