اسرائیلی جیل سے 26 فلسطینی رہا 11 مغربی کنارے 15 غزہ پہنچ گئے
معاہدے کے تحت 104 فلسطینی قیدیوں کو مختلف مراحل میں صہیونی قید سے نجات ملے گی، اسرائیل اور فلسطین میں مذاکرات شروع
اسرائیل کی طویل قید سے رہائی پانے والے 26 فلسطینی سرحد عبور کرکے فلسطین پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اسرائیل کی اوفر جیل سے رہا کیے گئے 11 فلسطینی مغربی کنارے اور 15غزہ پہنچ گئے۔ قیدیوں کو لینے کے لیے فلسطینی انتظامیہ نے خصوصی گاڑیاں بھیجی تھیں اسرائیل میں طویل قید کاٹنے کے بعد جب قیدی فلسطینی حدود میں داخل ہوئے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
فلسطینی قیدیوں کی رہائی امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت اسرائیل نے 104 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے ان قیدیوں کو مختلف مراحل میں رہا کیا جائے گا۔