چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے ہر شہری کو کردارادا کرنا ہوگا گورنر پنجاب
سندھ دھرتی سے بھی اتنی ہی محبت کرتا ہوں جتنی پنجاب سے ہے، کراچی پہنچنے پر گفتگو
ISLAMABAD:
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، میں سندھ دھرتی سے بھی اتنی ہی محبت کرتا ہوں جتنی پنجاب سے ہے ۔
وہ بدھ کو لاہور سے کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔دریں اثنا گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی ۔ گورنر ہائوس کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو اس وقت مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، ہم متحد ہو کر ان چیلنجز سے نمٹیں گے اور پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنائیں گے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی سالانہ 15ارب ڈالر سرمایہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ملک کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بھی اہم کردار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں 35سال برطانیہ میں رہا مگر پاکستان سے میں نے اپنا تعلق قائم رکھا اور یہ تعلق آئندہ بھی قائم رہے گا۔