زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات افغان مفاہمتی عمل پربات چیت

زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو دوحہ مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا


ویب ڈیسک April 05, 2019
افغانستان میں امن واستحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا وفد کے ہمراہ آمد پرخیرمقدم کیا۔ زلمے خلیل زاد اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔



وفد کی سطح پرمذاکرات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں افغان مفاہمتی عمل میں ہونے والی پیش رفت سمیت، باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے وزیرخارجہ کو دوحہ مذاکرات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انٹرا افغان مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت کوسراہتے ہوئے کہا کہ افغانیوں کے مابین مذاکرات کا انعقاد افغان مفاہمتی عمل کا اہم جزوہے، پاکستان، دیرپا تعمیروترقی کے ایجنڈے پرگامزن ہے، افغانستان میں امن واستحکام پاکستان سمیت پورے خطے کے بہترین مفاد میں ہے جب کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مصالحت کیلئے نیک نیتی سے تعاون جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں