گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا رنگارنگ پریمیئر

گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط14 اپریل کو نشر کی جائے گی


ویب ڈیسک April 05, 2019
گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط14 اپریل کو نشر کی جائے گی فوٹوفائل

مشہور زمانہ امریکی ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا رنگا رنگ پریمیئر شو نیویارک میں ہواجہاں گیم آف تھرونز کا جادو شائقین کےسر چڑھ کر بولنے لگاٹی وی سیریز کے ستارے آخری بار ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہوئے۔

شائقین کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں ایچ بی او کی مشہور سیریز''گیم آف تھرونز'' کے آٹھویں سیزن کا رنگا رنگ پریمیئر شو نیویارک میں سجایا گیا، تقریب میں "ایملی کلارک"،" کٹ ہیرنگٹن"،"روز لیزلی"، "صوفی ٹرنر" اور" مے سی ولیمز" سمیت سیریز کی اسٹار کاسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مداحوں کی بہت بڑی تعداد اپنے من پسند اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب رہی۔

ٹی وی سیریز کے ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر اپنے کردار سے جڑے یاد گار لمحات کا ذکر کیا اور بتایا کہ ہرکسی نے اپنے کردار سے جڑی کوئی نہ کوئی چیز یاد گار کے طور پر اپنے پاس رکھی ہے۔ گیم آف تھرونز سیریز کے اب تک 7 سیزن ریلیز ہو چکے ہیں اور تمام ہی نے کامیابی کے ریکارڈ توڑے۔

ایچ بی اُو کی سب سے کامیاب ترین سیریز کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں، جو بے صبری سے آٹھویں سیزن کی پہلی قسط نشر ہونے کے لیے 14 اپریل کا انتظار کر رہے ہیں۔ مداح کئی سال سے جاری خون ریز جنگ کے بعد "نائٹ کنگ"،"جان اسنو"،"آریا اسٹارک"، سانسا اسٹارک"اور"خالیسی" میں سے7 سلطنتوں کے تخت و تاج کے واحد حکمران کا نام جاننے کے لیے بے قرار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔