اٹک میں دوگاڑیوں کے تصادم میں چارافراد جاں بحق

حادثے میں زخمی ہونے والے7 افراد کی حالت تشویشناک ہے


ویب ڈیسک April 05, 2019
فتح جنگ کوہاٹ روڈ پرترنول سے کوہاٹ تک سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

فتح جنگ میں مسافروین اوردودھ لے جانے والی گاڑی کے درمیان تصادم میں چارافراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اٹک کے علاقے فتح جنگ میں راولپنڈی جانے والی مسافروین کا دودھ لے جانے والی گاڑی سے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چارافراد موقع پرجاں بحق جب کہ دس افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ فتح جنگ کوہاٹ روڈ پرترنول سے کوہاٹ تک سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔