ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

ادویات بنانے والی کمپنیز نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک April 05, 2019
ادویات بنانے والی کمپنیز نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا، درخواست گزار

لاہور ہائیکورٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ادویات بنانے والی کمپنیز نے حکومتی نوٹیفیکیشن کی آڑ میں 100 فیصد اضافہ کر دیا ہے، جب کہ جان بچانے والی قیمتوں میں حکومت نے 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات بنانے والی کمپنیز کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے والی میڈیسن کمپنیز کے خلاف کاروائی کا حکم دے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ عدالت نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔