نوازشریف کے ضمانتی سمن کی غیر قانونی ترسیل اسلام آباد رجسٹری سے مزید 2 ملازمین معطل
مجموعی طور پر 4 سرکاری ملازمین کو نواز شریف کے ضمانتی سمن کی غیر قانونی ترسیل پر معطل کیا گیا۔
نواز شریف کی ضمانت کے بعد خلاف معمول سمن کی ترسیل کے الزام میں ایک ہی دن میں اسلام آباد رجسٹری کے 2 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے موقع پر خلاف معمول سمن کی ترسیل کے الزام میں ایک ہی روز میں اسلام آباد رجسٹری کے 2 سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد رجسٹری سے اسسٹنٹ رجسٹرارمجاہد کو بھی معطل کردیا گیا، اسسٹنٹ رجسٹرارکو بھی لاپرواہی برتنے پر معطل کیا گیا۔
اس سے قبل 2 سرکاری ملازمین کو عدالتی اوقات کے بعد ضمانتی سمن کی ترسیل کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا جن میں ایک کا تعلق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے تھا، مجموعی طور پر 4 سرکاری ملازمین کو نواز شریف کے ضمانتی سمن کی غیر قانونی ترسیل پر معطل کیا گیا۔