نواز شریف منموہن ملاقات سے زیادہ توقع نہیں سرتاج عزیز
بھارتی حکومت اپوزیشن کے دبائو میں ہے، بدقسمتی سے پاکستان کی پوزیشن کمزور ہے, سرتاج عزیز
وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کی ملاقات سے زیادہ توقع نہیں، بدقسمتی سے بھارت کے مقابلے پر پاکستان کی پوزیشن کمزور ہے۔
1999 میں بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات شروع کیے تھے،آج ہم 1999 کی پوزیشن پر نہیں ہیں ، کارگل آپریشن نے مسئلہ کشمیر کوشدید نقصان پہنچایا، بھارتی حکومت اپوزیشن کے دبائو میں ہے۔
بدھ کو نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اصل ڈائیلاگ 2014 کے الیکشن کے بعد شروع ہو گا۔