شہباز شریف کا ترک صدر کو ٹیلی فون بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے قابل قدر کام کیا ہے، ترک صدر


ویب ڈیسک April 05, 2019
نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی کے لیے قابل قدر کام کیا ہے، ترک صدر۔ فوٹو : فائل

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی کامیابی ترک عوام کی آپ سے والہانہ محبت اور آپ پر بے مثال اعتماد کا ثبوت ہے جب کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کے عوام آپ کے لیے دلی محبت اور احترام کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف سے فون پر گفتگو میں ترک صدر اردوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی صحت یابی اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں، آپ دونوں بھائیوں نے پاکستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور پاک ترک دوستی کے فروغ کے لیے قابل قدر کام کیا ہے، پاکستان اور ترکی بھائی ہیں اور ہمیشہ کی طرح ساتھ رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔