بشار الا سد کا حامی سابق وزیر ہذیان بکنے لگا کعبہ کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

کعبہ پتھروں سے بنا ہواہے اور انسان کی قدر پہاڑوں اور پتھروں سے زیادہ ہے, ڈاکٹرصراحہ


Express Desk August 15, 2013
کعبہ پتھروں سے بنا ہواہے اور انسان کی قدر پہاڑوں اور پتھروں سے زیادہ ہے, ڈاکٹرصراحہ. فوٹو اے ایف پی

لبنان کے سابق وزیر ڈاکٹرفیاض شکر صراحہ نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ وہ شامی صدر بشارالاسد کے لیے اللہ کے گھرکعبہ کو بھی تباہ کرسکتے ہیں۔

بعث پارٹی کے بانی فیاض لبنانی کابینہ میں7برس وزیر رہے۔ او ٹی وی کو انٹرویو میں ڈاکٹرصراحہ نے ہذیان بکتے ہوئے کہا کہ کعبہ پتھروں سے بنا ہواہے اور انسان کی قدر پہاڑوں اور پتھروں سے زیادہ ہے۔اس سے قبل اس نے بشارالاسد کے لیے اسرائیل کے جبل صہیون کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔انٹرویولینے والے نے جب یہ کہا کہ مکہ مکرمہ مقدس مقام ہے ہمیں اس سے متعلق ایسا نہیں کہنا چاہیے تو فیاض نے کہا کہ اچھا، آپ کہہ سکتے ہیں میں مذہبی جگہ تباہ کرنا چاہتا ہوں۔ انھوں نے بشارلااسد کوکوئی نقصان پہنچنے پر ریاض اور جدہ کو تباہ کرنے کی بھی دھمکی دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں