کاشف عید کے تیسرے روز تفریح کیلیے نکلا تھا پھر نہیں آیا

نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

فوٹو : فائل

ظالموں نے عید کی خوشیاں منانے کا حق بھی چھین لیا ، کاشف عید پر تفریح کی غرض سے گھر سے نکلا تھا کہ نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ لاش سپر ہائی وے کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے ، کاشف کی موٹر سائیکل ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی نہیں ملا ، یہ بات مقتول کاشف کے ماموں آصف نے ایکسپریس کو بتائی ۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات 23 اگست کو سہراب گوٹھ کے علاقے میں سپر ہائی وے پر واقع پٹرول پمپ کے عقب سے بوری میں بند نوجوان کی لاش ملی تھی جسے ورثا نے کاشف کے نام سے شناخت کیا ، مقتول کاشف کے ماموں اسلم نے اپنی رہائش گاہ پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالموں نے ان سے عید کی خوشیاں منانے کا حق بھی چھین لیا ۔

انھوں نے بتایا کہ کاشف ڈیفنس فیز فور کا رہائشی ہے اور عید کے تیسرے روز گھومنے پھرنے کی غرض سے موٹر سائیکل پر نکلا تھا جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا
Load Next Story