جعلی اکاؤنٹس کیس اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان گرفتار 

عارف خان میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس کے انتہائی اہم کردارہیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 05, 2019
2 روز قبل بھی نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

جعلی اکاؤنٹس کیس میں اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان کوگرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایف آئی اے نے اومنی گروپ کے چیف فائننس آفیسرعارف خان کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزامات پرگرفتارکرلیا۔ گرفتاری کے بعد عارف خان کونیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عارف خان میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس کے انتہائی اہم کردارہیں اوروہ اومنی کے چیف فنانشنل آفیسر اسلم مسعود کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے 6 ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |