پاکستانی ثقافت الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی اہلیہ بانکی مون
یون سون تیک کا قومی ورثہ میوزیم اسلام آباد کا دورہ، دستکاروں سے ملاقات
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی اہیلہ یون سون تیک نے کہاہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت، تہذیب، مذہبی روایات کی مثال الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔
ثقافتی رنگوں کے ذریعے شاندارفن پارے اورپاکستانی ٹرکوںپرنقش ونگار دلوں کوموہ لیتے ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کوقومی ورثہ میوزیم کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرمیوزیم انوار الحق، مسلم لیگ نون کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک، پی ایف او ڈبلیو اے، وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔
یون سون تیک نے کہاکہ یہ میوزیم پاکستان کی ثقافت کی بھر پور اندازمیں عکاسی کرتا ہے، یہ امر باعث مسرت ہے کہ پاکستان کی بہادراورغیورعوام کوکئی چیلنجوں کا سامنا ہونے کے باوجود پاکستان دنیا میں اپنے تشخص کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہے، پاکستانی ہنرمندخواتین کے بنائے گئے کشیدہ کاری کے نادر نمونے اپنی مثال آپ ہیں، مجھے پاکستانی ہنر مند خواتین کے شاہکار فن پاروں نے بے حد متاثر کیا ہے۔ پاکستانی ٹرکوں کے بارے میں بہت کچھ سن رکھاتھا لیکن جب آرٹس ان ویلز ٹرکس کو قریبی سے دیکھا توانھیں نایاب شاہکار سے کم نہیں پایا جس اندازسے ٹرکوں پر رنگوں کااستعمال کیا گیا ہے ٹرک کا ہرحصہ ایک کہانی اور داستان پیش کرتاہے۔