خضدار میں مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق

حادثے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک April 05, 2019
حادثے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، لیویز ذرائع - فوٹو: فائل

ووڈھ کے علاقے میں مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ووڈھ میں کاکا پیر کے قریب حادثہ پیش آیا ہے، مسافر کوچ اور ڈمپر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق 21 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے میں بس کے دونوں ڈرائیور اور ان کا بھتیجا بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔