پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم ہے اقوام متحدہ

2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد جب کہ 2020 میں 3.6 فیصد رہے گی، رپورٹ


ویب ڈیسک April 05, 2019
2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد جب کہ 2020 میں 3.6 فیصد رہے گی، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و پیسفک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو خطے میں سب سے کم ہے۔

اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و پیسفک نے اپنی سروے رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں سال پاکستان کی شرح نمو خطے میں سب سے کم ترین سطح پر رہے گی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد جب کہ 2020 میں 3.6 فیصد رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکا میں اشیاء کی ڈیمانڈ میں کمی کے ساتھ ساتھ امریکا و چائنہ کے در میان بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے برآمدی شعبوں کو مشکلات کا سامنا رہے گا جب کہ بھارت کی شرح نمو 2019 میں 7.2 فیصد اور 2020 میں 7.3 فیصد رہے گی۔

اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے ایشیا و پیسفک کی رپورٹ کے مطابق چین کی شرح نمو 2019 میں 6.3 فیصد اور 2020 میں 6.1 فیصد رہے گی جب کہ رواں سال بنگلا دیش کی شرح نمو 7.3، مالدیپ اور نیپال کی 6.5 فیصد رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں