عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والا نوجوان گرفتار

گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ملزم کو معاف کردیا

گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے ملزم کو معاف کردیا - فوٹو: ایکسپریس

SYDNEY:
گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی موت کی جھوٹی خبر فیس بک پر چلانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تاہم گلوکار نے ملزم کو معاف کردیا۔

اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس میں عطاء اللہ نے بتایا کہ تونسہ شریف کےعلاقے ریتڑہ کے رہائشی قیصرانی نے میری موت کی جھوٹی خبر فیس بک پر چلائی جس سے دنیا بھر میں میرے کروڑوں پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، ڈی جی خان کے ڈی پی او عاطف نذیر نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن میں نے اسے معاف کردیا تاہم ملزم کو اتنی سزا ملنی چاہئے تاکہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہ کرے۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسی افواہوں کے سدباب کے لئے حکومت کو موثر قانون سازی کرے لیکن ایسے افراد سادہ لوح لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری صحتیابی کے لئے خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ سمیت دنیا بھر میں دعائیں کی گئیں، اب میں مکمل طور پر ٹھیک ہوں اور پرستاروں کے لئے گاتا رہوں گا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ ایک شو کے لئے 13 اپریل کو دبئی جارہا ہوں، پوری قوم پریشان ہے جسے خوشیوں کی ضرورت ہے اور میں یہ خوشیاں فراہم کرتا رہوں گا، دنیا بھر میں موجود ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میری صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
Load Next Story