ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن کا پلان تیار

43 کنٹونمنٹ بورڈز 3 کیٹیگریز میں تقسیم، الیکشن میں 226 ارکان منتخب ہوں گے, الیکشن کمیشن


این این آئی August 15, 2013
43 کنٹونمنٹ بورڈز 3 کیٹیگریز میں تقسیم، الیکشن میں 226 ارکان منتخب ہوں گے, الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

ملک بھر کے 43کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا پلان تیار کرلیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈز کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

الیکشن میں 226ارکان منتخب ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک لاکھ سے زائد آبادی والے کنٹونمنٹ بورڈ میں 12،50 ہزار سے ایک لاکھ آبادی والے بورڈز میں 7 اور 50 ہزار سے کم آبادی والے کنٹونمنٹ میں 2 ارکان کا انتخاب کیا جائیگا۔



الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے 22 کنٹونمنٹ بورڈز میں 139نشستیں، سندھ کے 8 کنٹونمنٹ بورڈز میں 46، خیبرپختونخوا کے 9 کنٹونمنٹ بورڈز میں 28اور بلوچستان کے 4 کنٹونمنٹ بورڈز میں 13 نشستیں ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں