نریندرا مودی کیخلاف سوشل میڈیا پر وارگیم میں شدت

اس آن لائن گیم میں مودی کے جھوٹے بیانات بے نقاب کیے جائینگے، کانگریس سپورٹرز


Monitoring Desk August 15, 2013
اس آن لائن گیم میں مودی کے جھوٹے بیانات بے نقاب کیے جائینگے، کانگریس سپورٹرز. فوٹو : فائل

کانگریس کے حمایتیوں نے گجرات کے وزیراعلیٰ نریندرامودی کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری 'وارگیم' شدید کردی ہے۔

کانگریس کے سپورٹرز نے سپراسٹارشاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم چنائی ایکسپریس سے متاثرہوکرمودی کے خلاف ویب سائٹ fekuexpress.com قائم کردی ہے،جو آن لائن گیم ہے جس میں مودی کے 'جھوٹے بیانات' بے نقاب کیے جائیں گے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق مودی کے خلاف آن لائن ملامتی مہم کاسب سے پہلا قدم کانگریس کے جنرل سیکریٹری وجے سنگھ نے لیا ہے۔



انھوں نے ٹویٹ کیاکہ ''اس ویب سائٹ پر جائیں اورچنائی ایکسپریس کے 2ٹکٹ جیتیں۔''اس کھیل میں مودی کے جھوٹے بیانات کی فہرست ہے ،اس میں پوچھاگیاہے کہ 2014 کے انتخابات میں بی جے پی کی مہم کے سرغنہ مودی اپنے کون کون سے جھوٹے بیانات پھردہرائیں گے۔واضح رہے کہ وہ ریاست میں مسلم کش فسادات، پاکستان اور لشکر طیبہ کے حوالے سے بھی جھوٹے بیانات داغتے رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں