بجلی و گیس چوروں کیخلاف کارروائی جاری غیرقانونی کنکشن منقطع

سی این جی اسٹیشن، 36 گھریلو گیس کنکشن منقطع، حیدرآباد میں لاکھوں کی بجلی چوری پکڑی گئی

سوئی ناردرن نے ساڑھے 3 کروڑ کے نادہندہ انڈسٹریل و کمرشل صارفین کے کنکشن کاٹ دیے۔ فوٹو: فائل

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کی ہدایت پر سوئی ناردرن حکام نے لاہور، اسلام آباد، شیخو پورہ، پشاور، گجرات، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ریجنز میں 3 کروڑ 44 لاکھ 25993 روپے کے نادہندہ انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔

نادہندگان میں لاہور ریجن کے حافظ ایم اظہر، میر گل، رائو نوید، بشیر احمد، ایم وحید، ریاض حسین، سید جواد شاہ، ایم حسین، ایم یعقوب، محمد سلیم شامل ہیں۔ گجرات ریجن میںمیسرز کریس گیس سی این جی اسٹیشن، سائٹ آف شالیمار فلنگ سٹیشن، گوجرانوالہ ریجن میں میسرز العزیز سی این جی فلنگ اسٹیشن، میسرز لبرٹی میرج ہال، اسلام آ باد ریجن میں محمد نصر تندور شاپ، شیخوپورہ ریجن میں میسرز صوفی سٹیل ملز،3،تاج محل سویٹ شاپ بینک روڈ مردان شامل ہیں۔




پشاور سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے صوابی میں سی این جی سٹیشن، پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 36گھروں کے غیر قانونی کنکشن کاٹ کر مقدمات درج کر لیے۔ حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی خصوصی ٹیم نے جشن آزادی کی رات کو بھی بجلی چوروں کے خلاف چھاپے جاری رکھے اور لاکھوں روپے ماہانہ کی بجلی چوری پکڑ کر150سے زائد غیرقانونی کنکشن منقطع کردیئے جبکہ ایک بجلی چورکوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
Load Next Story