وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی طیارے مگ21 کو پاک فضائیہ نےگرایا تھا، گرائےگئے مگ21 کا ملبہ اس کا ثبوت ہے، ترجمان پاک فوج


April 05, 2019
پاکستان شروع سے ہی ثبوت کے ساتھ بات کررہا ہے، میجر جنرل آصف غفور ۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ محض دعویٰ ہی ہے، جب کہ بھارتی طیارے مگ 21 کو پاک فضائیہ نےگرایا تھا، اس کا ثبوت بھارتی طیارے سے برآمد کئے گئے چاروں میزائل اور طیارے کا ملبہ ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی طیارے سے برآمد کئے جانے والے چاروں میزائلوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر ثبوت دکھا دیا، پاکستان شروع سے ہی ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہے۔



ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت کا ایف 16 گرانے کا دعویٰ محض دعویٰ ہی ہے، جب کہ بھارتی طیارے مگ 21 کو پاک فضائیہ نےگرایا تھا، گرائے گئے مگ 21 کا ملبہ اس کا ثبوت ہے، جب کہ بھارتی طیارے کے ملبے سے چاروں میزائلوں کو درست حالت میں برآمد کیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ موجود ہے، لیکن پاکستان اور مسلح افواج نےاس معاملے میں شروع سے ذمہ داری کا ثبوت دیا، اور شور نہ مچا کر عاجزی کا مظاہرہ کیا۔

قبل ازیں ٹوئٹر پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفورباجوہ نے فارن پالیسی میگزین میں شائع ہونے والے پاکستان کے ایف 16 طیارے سے متعلق رد عمل میں کہا کہ اللہ بہت بڑا ہے سچ کبھی نہیں چھپتا، وقت آگیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوؤں سے پردہ اٹھائے اوربھارت، پاکستان کی کارروائی سے ہونے بھاری نقصان سے متعلق عوام کوبتائے۔



ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت اپنی عوام کو دوسرے طیارے کے بارے میں بھی بتائے جو پاکستان نے مارگرایا تھا، بھارت کواپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے خصوصا کشمیرپراورخطے کو امن، استحکام اورخوشحالی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فارن پالیسی میگزین نے پاکستانی ایف 16 طیارے کو مارگرانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ نہیں گرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |