دنیا کے امیر ترین شخص کی طلاق کے عوض 35 ارب ڈالر کی ادائیگی

رقم ملنے کے بعد میکنزی بیزوس دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن جائیں گی


ویب ڈیسک April 05, 2019
ایما زون کمپنی کے مالک کا میکنزی بیزوس کے ساتھ اربوں ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا (فوٹو: فائل)

ایما زون کمپنی کے مالک جیف بیزوس کو شادی ختم کرنا 35 ارب ڈالر میں پڑا جو کہ دنیا کی مہنگی ترین طلاق ثابت ہوئی۔

ایما زون کے مالک اور امیر ترین شخص "جیف بیزوس" کی طلاق دنیا کی سب سے مہنگی ترین طلاق بن گئی۔ جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ 35 ارب ڈالر میں طے پایا ہے۔

میکینزی نے یہ اعلان اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ میکینزی جیف بیزوس کی آن لائن خریداری کی کمپنی ایمازون کے 4 فیصد شیئرز کی مالک بنیں گی اس کمپنی کو جیف نے 25 برس قبل قائم کیا تھا۔

معاہدے سے پہلے جیف بیزوس ایمازون میں 16 اعشاریہ 3 فیصد شیئرز رکھتے تھے، طلاق کے بعد انھیں 75 فیصد جبکہ مکینزی کو شیئرز کا 25 فیصد حصہ ملے گا تاہم وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جیف بیزوس کی خلائی فرم بلیو اوریجن سے اپنا شیئر نہیں لیں گی۔

واضح رہے کہ رقم ملنے کے بعد میکینزی دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |