کارکن ضمنی الیکشن کی خود نگرانی کریں گے جاوید ہاشمی

پختونخوامیں ا من وامان بحال اور اپنی رٹ قائم کر کے دکھائیں گے۔ جاوید ہاشمی


این این آئی August 15, 2013
پختونخوامیں ا من وامان بحال اور اپنی رٹ قائم کر کے دکھائیں گے۔ جاوید ہاشمی فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہ ہوئی تو عوام بھاری اکثریت سے ہمارے امیدواروں کامیاب کرائیں گے۔

تحریک انصاف کر کارکن خود انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ صدارتی الیکشن میں اگر تحریک انصاف بھی دیگر جماعتوں کی طرح بائیکاٹ کر دیتی توپوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوتی۔انھوں نے کہا کے اگر عام انتخابات کے نتائج میں رد وبدل نہ کی جاتی تو آج ہم خیبر پختونخوا کی طرح باقی صوبوں اور وفاق میں بھی حکومت بنا چکے ہوتے ۔ہم پختونخوامیں ا من وامان بحال اور اپنی رٹ قائم کر کے دکھائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں