مینگروز کے درخت کاٹنے والے گروہ کے 2 کارندے گرفتار 200 من سے زائد لکڑی برآمد

درختوں کواس اونچائی تک آنے میں 20 سے 25 سال لگ جاتے ہیں،ملزمان لکڑی فروخت کرنے مارکیٹ جا رہے تھے ،ایس ایس پی ملیر

ملزمان کے خلاف فاریسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تمام لکڑیاں اور ٹرک قبضے میں لے لیا، ایس ایچ او ابراہیم حیدری۔ فوٹو: ایکسپریس

ابراہیم حیدری پولیس نے مینگروز درختوں کی کٹائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹرک میں لدی ہوئی مینگروز درختوں کی 200 من سے زائد لکڑیاں برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ابراہیم حیدری پولیس کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد چشمہ موڑ کے قریب درختوں کو کاٹ کر اس کی لکڑیاں مزدا ٹرک میں لاد رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کامران اور مظہر کو گرفتار کر کے مزاد مینگروز درختوں کی لکڑیوں سے لدا ہوا ٹرک قبضے میں لے لیا۔ ملزمان سے برآمد مینگروز درختوں کی لکڑیوں کا مجموعی وزن 200 من سے زائد ہے جبکہ ملزمان کے قبضے سے جو لکڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔


مینگروز کے درختوں کواس اونچائی تک آنے میں 20 سے 25 سال لگ جاتے ہیں ،مینگروز کے درخت سمندر میں آبی حیات اور ماحولیاتی آلودگی کو محفوظ بنانے میں کارگر ہوتے ہیں جبکہ مینگروز کے درخت طوفانوں میں حفاظتی پشتے کا بھی کردار ادا کرتے ہیں، ملزمان کاٹے جانے والے درختوں کی لکڑی فروخت کرنے کیلیے مارکیٹ جا رہے تھے۔

ایس ایچ او صلاح الدین نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے لکڑیاں اور ٹرک کو قبضے میں لے لیا ملزمان آپس میں کزن اور کورنگی کے رہائشی ہیں۔
Load Next Story