اسلام آباد ایئرپورٹ پر یو اے ای سفارتخانے کے افسر کے سامان سے بندوق برآمد

دستاویزات پیش نہ کئے جانے پر اے ایس ایف نے رائفل قبضے میں لے لی

راشد سنان علی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 سے دبئی جارہا تھا فوٹو: فائل

ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے افسر کے سامان سے رائفل برآمد ہوئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں تعینات افسر راشد سنان علی اسلام آباد ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 615 سے دبئی جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اس سے سامان سے رائفل برآمد ہوئی۔

ایئرپورٹ اہلکاروں نے راشد سنان علی کو پروٹوکول دینے والے محمد افضل نامی شخص سے رائفل کا لائسنس اور دیگر دستاویزات طلب کیں لیکن محمد افضل رائفل کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جس پر اے ایس ایف نے رائفل قبضے میں لے لی۔
Load Next Story