حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف نیب ٹیم پر تشدد کا مقدمہ درج

حمزہ شہباز کے گارڈز نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے نیب ٹیم پر تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر

حمزہ شہباز کے گارڈز نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے نیب ٹیم پر تشدد کیا اور قتل کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی نیب اہلکار نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے گارڈز نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑے پھاڑدیے اور سرکاری گاڑی کا شیشہ توڑا جبکہ نیب ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔


یہ بھی پڑھیں: نیب کا حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلیے چھاپہ

گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا لیکن وہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب ٹیم پر مبینہ طور پر تشدد کرتے ہوئے گرفتاری میں مزاحمت کی تھی۔ اس کے نتیجے میں نیب اہلکار حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب ن لیگ نے بھی نیب اہلکاروں کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیب نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔
Load Next Story