کنٹرول لائن پر بھارتی بندوقیں اور توپیں خاموش نہ ہوسکیں گولہ باری سے 8 افراد زخمی

بھارتی فوج نے اس بار کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر کے علاقے بالا کوٹ اور ڈپسی میں گولہ باری کی۔


ویب ڈیسک August 15, 2013
بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول کی خلاف ورزی اب روز کا معمول بن چکی ہے اور پاکستان کی جانب سے کئی بار کئے گئے احتجاج اور دوستی کا ہاتھ بڑھانے کے باوجود اس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ ان کے یوم آزادی پر بھی نہ تھم سکا اور بھارتی فوج نے 3 بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خاتون سمیت 8 افراد کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں کنٹرول لائن کی 3 بار خلاف ورزی کی، خلاف ورزی کا پہلا واقعہ بالا کوٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے مارٹر گولے فائر کرکے مقامی خاتون کو زخمی اور گاڑی کو تباہ کردیا، ڈپسی کے مقام پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے دوسرے واقعے میں گھر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائر کئے گئے گولے کے گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خلاف ورزی کے تیسرے واقعے میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر مکانات پر گولے فائر کئے جس سے 2 افراد زخمی، 4 مکانات اور 2 دکانیں تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول کی خلاف ورزی اب روز کا معمول بن چکی ہے اور پاکستان کی جانب سے کئی بار کئے گئے احتجاج کے باوجود بھارتی جنگی جنون میں کمی کے بجائے اضافہ ہی ہورہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات روز بروز کشیدہ ہوتے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں