سری لنکا یو اے ای میں پاکستان سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے پر رضا مند

کوئی بڑی رکاوٹ پیش نہ آئی توسری لنکا پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے تیار ہے،صدر سری لنکن کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک August 15, 2013
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا گیا تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز پر سری لنکا نے متحدہ عرب امارات میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کے لئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

پی سی بی نے شدید گرمی کی وجہ سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی تجویز دی تھی جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر جیانتھا دھرما داسا کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بڑی رکاوٹ پیش نہ آئی تو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لئے تیار ہے، ٹیسٹ میچ کے لئے گلابی یا اورنج گیند کا استعمال کیا جائےگا۔

دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان طے پانے والے پروگرام کے مطابق سری لنکن ٹیم دسمبر اور جنوری میں پاکستان سے ہوم سیریز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات آئے گی جس میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے علاوہ 3 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا گیا تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں