بارہ کہو خود کش حملہ خاتون سمیت 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
پولیس نے ملزمان کی شناخت چھپانے کے لئے ان کے چہروں کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھاجبکہ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بارہ کہو خود کش حملہ کیس میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔
اسلام آباد پولیس ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بکتر بند گاڑی میں لے کر آئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نے ملزمان کی شناخت چھپانے کے لئے ان کے چہروں کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا جبکہ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالت میں ملزمان کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے کئی ساتھیوں سے متعلق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جانی ہے اس لئے عدالت اسے استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کی جائے تاہم عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی۔
واضح رہے کہ ملزمان میں فرسٹ ائیر کی ایک طالبہ بھی شامل ہیں ، پانچوں ملزمان کو گزشتہ روز بھی عدالت میں پیش کیاگیا تھا تاہم عدالت نے پولیس کو ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دے کر جمعرات کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔