پاکستان اپنی سرزمین بھارت کے خلاف استعمال ہونے سے روکے بھارتی وزیراعظم

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج پر حملے کیے گیے اور ہم ایسے واقعات روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،منموہن سنگھ کا الزام


ویب ڈیسک August 15, 2013
مذاکرات کے لئے پاکستان کو سرحدی قوانین کی ہر صورت پابندی کرنی ہوگی، بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ فوٹو: فائل

بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے اور اب بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کا کہنا ہے کہ مذاکرت کے لئے پاکستان کو سرحدی قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی جبکہ بھارتی صدر پرناب مکرجی نے بھی بالواسطہ طورپر پاکستان کو دھمکی دی ہے۔

بھارت کے 67ویں یوم آزادی کے موقع بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے نئی دہلی کے لال قلعہ میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے بھارت کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو روکے اور مذاکرات کے لئے پاکستان کو سرحدی قوانین کی ہر صورت پابندی کرنی ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج پر حملے کیے گیے اور ہم ایسے واقعات روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دوسری جانب پر یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کے دوران بھارتی صدر پرناب مکھر جی نے بھی بالواسطہ طور پر پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی کوششوں کے باوجود کنٹرول لائن پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ہمارے صبر کے پیمانے کی ایک حد ہے اور ملک کی سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |