بانی ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کیلئے برطانوی پولیس پاکستان آئے گی

برطانوی پولیس بانی ایم کیو ایم کی تقاریر کا جائزہ لے گی


ویب ڈیسک April 06, 2019
برطانوی پولیس بانی ایم کیو ایم کی تقاریر کا جائزہ لے گی فوٹو:فائل

بانی ایم کیو ایم کی تقاریر کا جائزہ لینے برطانوی پولیس آج اسلام آباد پہنچے گی۔

نفرت انگیز تقاریر کے معاملہ میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔ برطانوی محکمہ انسداد دہشت گردی اور کمانڈ میٹرو پولیٹن پولیس کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے جہاں وہ ایم کیو ایم بانی کی تقاریر کا جائزہ لے گی۔

محکمہ داخلہ نے مقدمات کے گواہوں اور تفتیشی افسران کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی نے تمام تفتیشی افسران اور گواہوں کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

مقدمات کے تفتیشی افسر نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں برطانوی پولیس کی آمد اور مقدمات میں معلومات جمع کرنے کا خط جمع کراتے ہوئے بتایا کہ برطانوی پولیس ایم کیوایم بانی کیخلاف شواہد اکٹھے کررہی ہے اور اسے ان مقدمات کی تفصیلات درکار ہیں، برطانوی پولیس نے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر کے ذریعے شواہد مانگے ہیں اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے گواہوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں