وزیراعلی بلوچستان کا بولان میڈیکل کمپلیکس میں سنیئرڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس

سول سیکریٹریٹ کے تمام غیر حاضر افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کرکے کارروائی کی جائےگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

سول سیکریٹریٹ کے تمام غیر حاضر افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کرکے کارروائی کی جائےگی،وزیراعلیٰ بلوچستان. فوٹو :فائل

وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے 14 اگست کو بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود سنیئرڈاکٹروں کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پریوم آزادی پر ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود اسپتال میں کوئی سنیئر ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور نہ ہی خاطر خواہ سیکیورٹی انتظامات کئے گئے، اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے اسپتال میں سہولتوں کی عدم فراہمی اور ناقص سیکیورٹی انتظامات پروضاحت طلب کرتے ہوئے سنیئر ڈاکٹرز کی غیر حاضری کا بھی نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سول سیکریٹریٹ کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور ایڈیشنل سیکریٹریز کی اکثریت غیر حاضر پائی گئی، ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ تمام افسران کے خلاف محکمانہ تحقیقات کرکے کارروائی کی جائےگی۔

Recommended Stories

Load Next Story