عراق کے دارالحکومت بغداد میں 5 بم دھماکے 26 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک August 15, 2013
زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، اسپتال انتظامیہ۔ فوٹو اے ایف پی

عراق کے شہر بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 5 بم دھماکوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت بغداد میں 4 کار بم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بغداد میں متعدد بم دھماکوں میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، جبکہ عراق میں جاری دہشت گردی اور فرقہ ورانہ فسادات میں محض جولائی کے ماہ میں 730 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں