ارشد پپوقتل کیسعزیر بلوچ اور بابا لاڈلا سمیت 9 ملزمان کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سارے ملزمان شہر میں موجود ہیں اس کے باوجود انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاسکا،عدالت کا تفتیشی افسرسے استفسار


ویب ڈیسک August 15, 2013
ارشد پپو کو اس کے بھائی یاسرعرفات اور ایک ساتھی کے ہمراہ لیاری میں اغوا کے بعد قتل کردیاگیاتھا. فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ارشد پپوقتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان عزیر بلوچ اوربابا لاڈلا سمیت 9 ملزمان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق استفسار کیا کہ سارے ملزمان شہر میں موجود ہیں اس کے باوجود انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا جاسکا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور آصف کانا سمیت 9 ملزمان عدالتی حکم کے بعد روپوش ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں آسکی۔ عدالت نے ملزمان کے دوبارہ نا قابل ضمانٹ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہر کے تھانوں اور عوامی مقامات پر ملزمان کی گرفتاری سے متعلق اشتہار لگانے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ارشد پپو کو اس کے بھائی یاسر عرفات اور ایک ساتھی کے ہمراہ لیاری میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا اور پولیس نے عدالتی حکم کے بعد مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ، بابا لاڈلا اور دیگر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں